Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
9اپریل1996
جدہ کے عربی ہفت روزہ المجلۃ (13-7اپریل1996۔ذوالقعدہ1416ھ) میں ایک مشہور عرب ایکٹریس (اقتصاد) کے بارے میں چھپا ہے کہ وہ لمبی مدت سے کامیاب فلمی زندگی ہی ہے۔ مگر ظاہری رونقوں کے باوجود اس کو سکون قلب حاصل نہیں۔ چنانچہ ایک انٹرویو میں اس نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میں راھبہ بن جاؤں (اودُّ اَن اکون الراھبۃ)