Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
16جون1996
موجودہ مسلمانوں میں جو لکھنے اور بولنے والے لوگ ہیں۔ ان کو وسیع تقسیم میں دو طبقوں میں بانٹا جاسکتا ہے۔ ایک وہ طبقہ جو لوگوں کو فضائل ملت کی کہانیاں سنارہا ہے۔ دوسرا وہ طبقہ جو مفاخرملت بیان کرنے میں مشغول ہے۔ تاہم نتیجہ کے اعتبار سے دونوں ایک ہیں۔ دونوں ہی مسلمانوں میں جھوٹا پہنہ اور پیدا کررہے ہیں۔ کرنے کا اصل کام یہ تھا کہ مسلمانوں کے سامنے مسئولیات ملت بیان کی جائیں، مگر یہی وہ کام ہے جس کو کرنے والا حقیقی طور پر کوئی بھی نہیں۔
فضائل و مفاخر سے غیر حقیقت پسندانہ ذہن بنتا ہے۔ اور مسؤلیات سے حقیقت پسندانہ ذہن۔ اوراس دنیا میں صرف حقیقت پسندانہ مزاج ہی کارآمد ہے۔ غیر حقیقت پسندانہ مزاج کسی بھی اعتبار سے کارآمد نہیں، نہ فرد کے لیے اور نہ قوم کے لیے۔