Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
یکم مارچ1996
دہلی کی ایک ٹینگسی مسٹر گپتا (Vrat Paul Gupta)نے اپنی تقریر میں بتایا کہ انیسوی صدی کے آخر میں سوامی ویویکانند امریکہ گئے تھے۔ وہاں ایک روز وہ شہر کی ایک سڑک پر چل رہے تھے۔ اس دوران ایک امریکی مرد اور عورت قریب سے گذرے۔ سوامی ویویکانند حسب معمول اپنا گہروالباس پہنے ہوئے تھے۔ ان کو یہ لباس عجیب معلوم ہوا۔ عورت نے اپنے دو ساتھی سے سرگوشی کے انداز میں کہا کہ یہ آدمی کوئی جنٹل مین دکھائی نہیں دیتا۔ سوامی ویویکانند نے یہ بات سن لی۔ ان کے قریب جاکر سوامی جی نے کہا کہ خاتون محترم ،مجھے معاف کیجئے۔ آپ کے ملک میں درزی کسی آدمی کو جنٹل مین بناتاہے۔ مگر میں جس ملک سے آیاہوں وہاں کیریکٹر کسی آدمی کو جنٹل مین بناتا ہے:
Excuse me Madam, In your country tailor makes a man gentleman, but in the country from which I come character makes a man gentleman.