Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
30مارچ1996
حضرت علی بن ابی طالب نے فرمایا: مَن تفَکَّرَ اَبْصَرَ ( ادب الدنیا والدین صفحہ40)یعنی جس آدمی نے غوروفکر کیا وہ صاحب بصیرت ہوگیا۔ غوروفکر میں بہت سی باتیں شامل ہیں۔ مثلاً معاملہ پیش آنے کے بعد خود سوچنا۔ دوسروں سے اس کے بارے میں مشورہ کرنا۔ متعلقہ کتابوں سے اس کا حکم معلوم کرنا، وغیرہ۔ جو آدمی اس طرح غوروفکر کرے گا وہ لازماً صاحب بصیرت ہوجائے گا۔ اس کے برعکس جس آدمی کا حال یہ ہو کہ معاملہ پیش آنے کے بعد فوراً اس کے بارے میں ایک راے بنالے، وہ یقیناً بے بصیرتی کا شکار ہوجائے گا۔