Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
12ستمبر1996
باہمی تعلقات کے بارے میں شاید سب سے بڑا فتنہ غلط فہمی ہے۔ میرا تجربہ یہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے کے بارے میں بہت جلد غلط فہمی میں پڑ جاتے ہیں اور یہی غلط فہمیاں آپس کے تعلقات کو خراب کرتی ہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ غلط فہمی سے کس طرح بچا جائے۔ اس کی ایک صورت یہ ہے کہ غلط فہمی کا شکار کرنے والا آدمی خود تحقیق کرکے درست معلوم کرے اور اس کی صفائی کرلے۔ مگر ایسے لوگ اتنے کم ہیں کہ ہزاروں میں ایک آدمی بھی ایسا پانا سخت مشکل ہے۔ اس لیے اس کی دوسری صورت یہ ہے کہ آپ خود ہی کوشش کرکے فریق ثانی کو غلط فہمی کو دور کرائیں۔ اس معاملہ کا ایک فریق غلط فہمی میں پڑنے والا ہے، دوسرا فریق وہ ہے جو غلط فہمی کا شکار ہوا۔ میرا احساس ہے کہ غلط فہمی میں پڑنے والا خود سے اپنی غلط فہمی کو دور نہیں کرتا۔ اس لیے غلط فہمی کا شکار ہونے والے کو چاہیے کہ وہ حسن تدبیر کے ساتھ فریق ثانی کی غلط فہمی کو دور کرائے۔