Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
27فروری1996
میں ہندوؤں کے ایک جلسہ میں شریک ہوگا۔ وہاں ایک تعلیم یافتہ ہندو (وجے پرتاپ) نے سیاست اور حکومت میں اصلاح پر تقریر کی۔ درمیان میں انہوں نے کہا: راجہ جنک تھے یا نہیں، یہ کوئی نہیں جانتا۔ مگر اس دیش کا ہر آدمی یہ جانتا ہے کہ راجہ جنک نے اقتدار پر رہتے ہوئے عام آدمی جیسی سادہ زندگی گزاری۔ یہی ہماری گورنمنٹ کے لوگوں کو کرنا چاہیے۔
اس جملہ میں گرامر کی کوئی غلطی نہیں ہے۔ اس کے باوجود اس جملہ کے کوئی معنی نہیں۔ اس لیے کہ راجہ جنک اگر فی الواقع کوئی ثابت شدہ شخصیت ہوں اس وقت ان کا حوالہ دینا موثر ہوسکتا ہے اگر وہ ایک غیر تاریخی اور انسانوی شخصیت ہوں تو ان کے کردار کا حوانہ دینا سراسر بے معنی ہوگا۔ قابل تقلید نمونہ کسی تاریخی انسانی کا ہوسکتا ہے نہ کہ افسانوی انسان کا۔