Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
یکم جنوری1996
یکم جنوری کو میں چتر کوٹ (مدھیہ پردیش) میں تھا۔ صبح ہوئی تو لوگ آآ کر نیا سال مبارک (Happy New Year)کہنے لگے۔ جواب میں میں رواج کے مطابق کہہ دیتا تھا کہ آپ کو بھی مبارک ہو (Same to you)مگر دل افسردہ تھا۔ میں سوچ رہا تھا کہ میری زندگی کے 73سال پورہ ہوگئے۔ موت قریب آگئی۔ خوشی کی بات تو یہ ہے کہ موت کے بعد خدا کے فرشتے اگلی طویل ترزندگی کی کامیابی کی خوش خبری دیں اور کہیں کہ نئی زندگی مبارک (Happy New Life)اگر آنے والی زندگی خوشی کی زندگی نہ تو نئے سال کی خوشی کی کوئی قیمت نہیں۔