Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
یکم نومبر1996
دہلی میں ایک مسلمان تاجر موسیٰ بٹلاہیں۔ وہ تبلیغ میں لگے ہوئے ہیں۔ اور اس کے ساتھ ماہنامہ الرسالہ بھی پابندی کے ساتھ پڑھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نہ شو سے پھیلے گا اور نہ شور سے۔ اسلام جب بھی پھیلے گا خاموش عمل کے ذریعہ پھیلے گا۔ شو اور شور کا طریقہ باطل طاقتوں کو مضبوط کرتا ہے۔ اور خاموش عمل کا طریقہ باطل کو کمزور کرکے اسلام کو طاقتور بناتا ہے۔