Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
25اگست1996
کسی کا قول ہے کہ المالُ سلاحُ المؤمن (مال مومن کا ہتھیار ہے) انسان ان مادی ضرورتوں کے لیے تیارنہیں ہوسکتا جن کے حصول کے لیے مال درکارہوتا ہے۔ اس لیے اگر آدمی کے پاس مال نہ ہو تو اس کے اندر دوسری اخلاقی خرابیاں پیدا ہوجائیں گی۔ زیادہ مال کا طالب ہونا بلاشبہ غیر محمود ہے۔ مگر بقدر حاجت مال کا ایک فطری ضرورت ہے۔