Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23جون1996
اپریل۔ مئی1996کے جنرل الیکشن میں اگرچہ بھارتیہ جنتا پارٹی مطلق اکثریت حاصل نہ کرسکی۔ تاہم وہ ایسے امکانات کو مسلسل بڑھارہی ہے۔ 1984کے الیکشن میں اس نے لوک سبھا میں صرف دو سیٹ حاصل کی تھی۔ 1991کے الیکشن میں لوک سبھا میں اس کے ممبروں کی تعداد119ہوگئی۔ اب 1996کے الیکشن میں اس نے لوک سبھا کی169سیٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔