Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
3ستمبر1996
حیاتیانی ارتقاء کا نظریہ پھیلا تو ہر چیز کو ارتقائی نظر سے دیکھا جانے لگا۔ مثلاً کہا گیا کہ توجہ (بمقابلہ تعددآلہہ) ایک ارتقائی عقیدہ ہے، پہلے انسان نے کئی خدا فرض کئے۔ پھر دھیرے دھیرے ان کی تعداد گھٹتی رہی۔ جہاں تک کہ آخر میں ایک خدا کو مانا جانے لگا۔ مگر یہ صرف قیاس تھا۔ اس کے بعد جب تاریخی تحقیق شروع ہوئی تو معلوم ہوا کہ یہ سراسر ایک بے ثبوت قیاس ہے:
There exists no historical material to prove that one system of belief is older than the other. (12/381)