Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
یکم مئی1996
23جولائی1952کو مصر میں فوجی بغاوت ہوئی۔ شاہ فاروق نکال دئے گئے۔ اور جمال عبدالناصر کی قیادت میں فوجی افسران اقتدار پر قابض ہوگئے۔ الاخوان المسلمون اس بغاوت (یا انقلاب) میں شریک تھے۔ مگر لے کر دونوں گروپوں میں اختلاف ہوگیا۔
اختلاف کا آغاز یہاں سے ہوا کہ الاخوان المسلمون کی ایک عسکری ونگ تھی جس کو وہ النظام الخاص کہتے تھے۔ وہ ایک سری تنظیم تھی۔ مگر فوجی افسر اس سے اس لیے خلاف رہا تھا کہ انقلاب سے پہلے انہوں نے اس عسکری گروپ کو خفیہ تربیت دی تھی۔ جمال عبدالناصر نے اخوانیوں سے کہا کہ اب آپ لوگ اس عسکری تنظیم کو توڑدیں۔ اخوانی اس پر راضی نہیں ہوئے۔ اس کے بعد اور اسباب شامل ہوتے گئے۔ یہاں تک کہ دونوں ایک دوسرے کے دشمن بن گئے۔
میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملہ میں ساری غلطی اخوانیوں کی ہے۔ انہیں فوجی افسروں کے مطالبہ کو مان کر انتظام الخاص کو توڑدینا چاہیے تھا۔ اسی غلطی نے سارا معاملہ بگاڑدیا۔ کوئی بھی حکومت کسی خفیہ فوجی تنظیم کو برداشت نہیں کرسکتی۔ اگر مصر میں اخوانیوں کی حکومت قائم ہوتی اور جمال عبدالناصر وغیرہ کی کوئی خفیہ عسکری تنظیم ہوتی تو خود اخوانی بھی ان سے یہی مطالعہ کرتے اور اگر وہ لوگ اپنی خفیہ عسکری تنظیم کو نہ توڑتے تو یقینی طور پر اخوانی حکومت ان کی دشمن بن جاتی۔