Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
29جون1996
طبیب اپنی انگلیوں سے نبض کو دیکھ کر مرضی کی پہچان کرتے ہیں۔ چنانچہ قدیم زمانہ کے اطباء اپنی انگلیوں کی ساہست کو محفوظ رکھنے کے لیے انگلیوں سے کوئی سخت کام نہیں کرتے تھے۔ حتی کہ ان میں ایسے لوگ بھی ہوئے ہیں جو اپنی انگلیوں سے قلم بھی نہیں پکڑتے تھے اور بول کر نسخہ لکھواتے تھے۔
اسی طرح میں اپنے احساس شکر کی حفاظت کرتا ہوں۔ میرے ساتھ تقریباً ہر روز ایسے واقعات ہوتے ہیں جو میرے ذہن کو برہم کردیتے ہیں۔ مگر میں بہت جلد ایسے نامز ہوگیا جو بات کو بھلا دیتاہوں۔ کیوں کہ اگر میں ان کو یاد رکھوں اور انہیں اپنے اندر سے نہ نکالوں تو میرا جذبۂ شکل مجروح ہوجائے گا۔ اور جذبۂ شکر کا مجروح میں مجھے کسی قیمت پر بھی گوارانہیں۔