Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22نومبر1996
ایک صاحب نے یہ سوال کیا کہ ایک مخالف اگر مجھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے تو میں اس پر صبر کرلوں یا اس کا توڑکرنیکی کوشش کروں میں نے جواب دیا کہ صبر کا مطلب خواہ مخواہ نقصان اٹھانا نہیں ہے۔ صبر کا مطلب یہ ہے کہ غیر موافق صورتحال پیش آنے کے بعد ٹھنڈے ذہن سے آپ یہ سوچے کہ آپ کا جوابی اقدام گویا آپ کے حق میں کوئی جیت نتیجہ پیدا کریگا یا آپ کے نقصان میں مزید اضافہ کا سبب بن جائیگا۔ صبر کا مطلب اپنے آپ کو مزید نقصان سے بچانا ہے۔ نہ کہ غیر ضروری طور پر اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالنا۔