Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6جون1996
ایک مقولہ ہے کہ کتنا اچھا ویران ہے جو علم کے مزین ہو: مااحسن الایمان بزینۃ العلم (القعد الفرید142/2)کچھ لوگ اس کو علی بن ابی طالب کی تحت منسوب کرتے ہیں۔ تاہم اس مقولہ میں علم کو محدود معنی میں نہیں لینا چاہیے۔ حقیقت یہ ہے کہ علم لامحدود طور پر وسیع ہے۔ اور کسی کا علم جتنا زیادہ بڑھے گا اتنا ہی زیادہ اس کا ایمان بڑھتا چلا جائے گا۔ علم معرفت الہی میں اضافہ کرتا ہے، اور جو علم معرفت الہی میں اضافہ کرے، اس کا بڑھنا یقیناً ایمان کو زینت اور جلا دینے کا سبب بنے گا۔ خود میرا ذاتی تجربہ بھی یہی ہے۔