Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
12مارچ1996
اڈمس (John Quinay Adams)۔1767میں امریکہ میں پیدا ہوا۔1848میں اس کی وفات ہوئی۔ اس کا باپ امریکہ کا صدر تھا، وہ خود بھی1835میںامریکہ کا صدر بنایاگیا۔ اس نے اپنے بارے میں کہا کہ جو کچھ میں ہوں وہ سب میری ماں نے مجھے بنایا ہے:
All that I am my mother Made me.
اس بات کا تعلق کسی ایک شخص سے نہیں ہے بلکہ تمام انسانوں سے ہے۔ ہر آدمی کی زندگی میں جو کچھ ہوتا ہے وہ وہی ہوتا ہے جو اس کی ماں نے اسے بتایا ہے۔ انسان کی تعمیر میں ماں کا رول انتہائی بنیادی ہے۔ ماں کے باشعور اور مہذب بنانا پوری نسل کو باش اور مہذب بتانا ہے۔