Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
16فروری1996
سورہ الشوریٰ کی ایک آیت میں اقیموا الدین کا لفظ آیا ہے۔ مولانا سید ابوالاعلی موصودی اور ان کے ہم خیال اس سے اپنا سیاسی مشن ثابت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دین ایک مکمل نظام ہے۔ اس لیے افیھا الدین کا مطلب ہے۔ اسلام کو ایک مکمل نظام کے طور پر لوگوں کےاوپر نافذ کرو۔
مگر مختلف وجہ سے آیت کا یہ مطلب صحیح نہیں۔ عام حالت میں اقام کا مطلب صرف پابندی کرنا ہوتا ہیں۔ دوسروں پر نافذ کرنے کا مطلب اس وقت لیا جائے گا جب کہ اس کے ساتھ علی آیا ہو۔ مثلاًآیت اگر اس طرح ہوتی کہ افیھا الدین علی الناس یا ترسط الدین علی الارض تب مذکورہ ہوم کا دعوی کیا جاسکتا تھا۔ مگر جب آیت میں صرف اقیمو الدین ہے تو اس کا مطلب یہی لیا جائے گا کہ تم لوگ اپنی زندگیوں میں دین کی پوری پابندی کرو۔