Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
31اکتوبر1996
عام طور پر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ نقصان کا خطرہ ہمیشہ کسی دشمن سے ہوتا ہے۔ مگر مجھے اس سے اتفاق نہیں۔ میں اپنے مطالعہ اور تجربہ کی بناپر یہ سمجھتا ہوں کہ کسی انسان یا کسی قوم کے لیے سب سے زیادہ خطرناک یا سب سے زیادہ نقصان دہ شخص وہ دوست ہے جو مخلص ہو مگر نادان ہو۔ افراد اور اقوام دونوں کو مخلص نادانوں سے جتنا زیادہ نقصان پہنچا ہے اتنا شاید کبھی کسی دشمن سے نہیں پہنچا۔