Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6مئی1996
25فروری1996کو میں ایک میٹنگ میں شریک تھا۔ اس میں انڈیا کے سابق پرائم منسٹر چندرشیکھر بھی موجود تھے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا :’’ میں نہیں مانتا کہ میں اتہاس کا آخری ویکتی ہوں۔ میں نے ٹھیک نہیں کیا تو سب گڑبڑہوجائے گا‘‘
جہاں تک میرا تجربہ ہے، میرا خیال ہے کہ کوئی بھی مسلم لیڈر کبھی ایسے الفاظ نہیں بول سکتا۔ اس کا سبب میرے نزدیک یقین (Conviction)نہیں ہے۔ بلکہ اپنے آپ کو برحق سمجھنا (Self-Righteousness)کا احساس ہے۔ یقین تو ایک اسلامی صفت ہے۔ مگر اپنے آپ کو برحق سمجھنے کا احساس نہ شریعت کے مطابق ہے اور نہ عقل کے مطابق۔ دونوں میں فرق یہ ہے کہ اول الذکر میں فوکس نظریہ کی صداقت پر ہوتا ہے اور ثانی الذکر میں فوکس اپنی ذاتی صداقت پر۔