Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15فروری1996
جنرل وایزمان (Weizmonn)امریکہ کا وزیر دفاع تھا۔ وہ مصر سے دوستی کی باتیں کرتا تھا۔ عربی میں اس کا قول اس طرح نقل کیا گیا ہے کہ اعتماد باہمی مفاہمت کی کنجی ہے اور تمام مشکلات کے حل کا راستہ ہے (الثقۃ ھی مفتاح التفاھم والموصولی الی حلول للما کل) المجلہ10فروری1996
یہودیوں کا ایک گروہ اس کی ’’عرب دوستی‘‘ کی بنا پر اس سے ناراض تھا۔ ان لوگوں نے وایزمان کا لقب مسٹر ایجپٹ (Mr Egypt)رکھ دیا تھا۔ اس کا تقابل مسلمانوں سے کیجئے۔ سرسید نے انگریزوں سے مفاہمت کی بات کی تو یہاں کے مسلمانوں نے ان کو مسٹر انگلینڈ نہیں کہا بلکہ ان کو انگریزوں کا نمک خوار اور دشمنوں کا ایجنٹ کہا۔ اس طرح مولانا حسین اللہ مدنی مولانا ابواللہ آزاد نے ہندوؤں سے مفاہمت کی بات کی تو ان کو بھی مسٹر انڈیا کہنے پر اکتفا نہیں کہا گیا بلکہ انہیں ہندوؤں کا ایجنٹ اور ملت فروش بتایا گیا۔