Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
25دسمبر1996
کشمیر کے ایک تعلیم یافتہ مسلمان ملاقات کے لیے آئے۔ گفتگو کے دوران میں نے ایک مسلم رہنما کو بیوقوف کہا۔ انہوں نے کہا کہ آپ اتنی بڑی شخصیت کو بیوقوف کہہ رہے ہیں۔ میں نے کہا کہ اگر کوئی شخص آپ کو پتھر مارے اور آپ اس کو بیوقوف کہیں تو آپ نے اس کو بہت ہلکا لفظ کہا۔ کیوں کہ اگر آپ بیوقوف نہ کہیں تو آپ کو اسے مجرم کہنا پڑے گا۔ اس طرح ایک مسلم رہنما اگر اسلام کے نام پر غیر اسلام کہے اور آپ اس کو بیوقوف کہیں تو یہ صرف ایک ہلکی بات ہوگی۔ کیوں کہ اگر آپ ان کو بیوقوف نہ کہیں تو آپ کو انہیں تحریف دین کا مجرم کہنا پڑے گا۔