Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11مئی1996
جنرل مارک کارک دوسری عالمی جنگ میں اٹلی میں اتحادی فوجوں کے کمانڈر تھے۔ ان کی ایک کتاب قائد کی خصوصیات کے بارے میں ہے اس کا نام ہے:What it makes to be leader
اس کتاب میں انہوں نے قائد کی جوشرطیں بتائی ہیں ان میں سے ایک وقت کا عنوان (Timing)ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ یہ خصوصیت کسی قائد کے اندر چند چیزوں سے مل کر پیدا ہوتی ہے۔ مثلاً چوکسی، قوت فکر، دوراندیشی، انہوں نے وڈروولسن (Woodrow Wilson)کا قول نقل کیا ہے کہ وقت گزرنے کے بعد سوچنے والا لیڈر کبھی اپنی نسل کی کامیاب رہنمائی نہیں کرسکتا۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہ قائد کو اتنا زیادہ بصیرت داہ ہونا چاہیے کہ وہ مستقبل کو حال میں دیکھ لے۔ جن لوگوں کے اندر یہ صلاحیت موجود نہ ہو ان کا قیادت ورہنمائی کے میدان میں اترنا ایک جرم ہے نہ کہ کوئی خدمت۔