Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
27جون1996
میری زندگی ایک مسلسل ذہنی سفر ہے۔ اور میری تحریریں میرے اس سفر ذہنی کا منزل بہ منزل ریکارڈ ہیں۔ یہ تحریری کسی صحاب بصیرت آدمی کو بتائیں گی کہ میں نے کس طرح ان کے ذریعہ سے اپنے ذہنی سفر کو جاری رکھا۔ یہ تحریریں میرے لیے ایک مسلسل مشغولیت کے ہم معنی ہیں۔ ان کے دوروان میرا مطالعہ ، میرا غوروفکر، میرے مذاکرات، یہ سب وہ چیزیں تھیں جو مجھے نئی نئی دریافتوں تک پہنچاتی ہیں۔ جو میری شخصیت کی تشکیل میں مددگار بنی ہیں۔
اگر دنیا میں کوئی ایک شخص نہ ہو جو میری تحریروں کو پڑھے، تب بھی میرے اطمینان کے لیے یہ کافی ہے کہ یہ تحریریں میرے لیے وہ کوہیں بن گئیں جن کی معرفت میں اپنی ذہنی ترقی کے سفر کو جاری رکھنے میں کامیاب رہا۔ اور اپنی شخصیت کی مطلوب تعمیروتشکیل کرسکا۔ میں خود اپنی ہر تحریر کا سب سے پلہلا قاری ہوں اور میں اتحاد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ میں نے اپنی تحریروں کو پوری طرح پڑھ لیا ہے۔