Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
4مئی1996
ابویعلیٰ فراء اپنی کتاب الاحکام السلطانیہ (صفحہ7)میں لکھتے ہیں کہ امام احمد سے روایت کی گئی ہے کہ انہوں نے کہا کہ جو شخص تلوار کے ذریعہ مسلمانوں کے اوپر غلبہ حاصل کرلے، یہاں تک کہ وہ خلیفہ بن جائے اور وہ امیرالمومنین کہا جانے لگے تو کسی ایسے شخص کے لیے جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، جائز نہیں ہے کہ رات گزارنے سے پہلے وہ اس کو امام نہ مان لے، خواہ وہ شخص نیک ہو یا فاجر ہو
یُووَی عن الامام احمد قولہ، ومن غلب علیھم بالسیف حتی صاد خلیفۃ و سُمّی امیر المومنین فلا یحلّ لاحدٍ یومن باللہ والیوم الآخر اَن یبیتَ ولا یراہ اماماً بّراً کان اوفاجراً۔
یہ کوئی بزدلانہ بات نہیں، بلکہ وہ انتہائی عاقلانہ بات ہے۔ اس لیے کہ قائم شدہ حکومت کو نہ مانتے تھے نتیجۃً ہلاکت پیش آتی ہے۔ اور اس کو مان لینے سے یہ ممکن ہوجاتا ہے کہ سلطنت کے محدود دائرہ کے باہر تمام دینی اور تعمیری سرگرمیاں مسلسل جاری رہیں۔