Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
12دسمبر1996
پروفیسر عبدالفتاح عامور تیونسی اقدام متحدہ میں رپورٹر ہیں۔ وہ ہندوستان میں اقلیت کے مسئلہ کا مطالعہ کرنے کے لیے آئے ہیں۔ آج نئی دہلی کے تاج ہوٹل میں اقلیتی کمیشن کی طرف سے ان کے اعزاز میں ڈنردیا گیا تھا۔ مجھے بھی اس میں شریک کیا گیا۔
پروفیسر موصوف نے مجھ سے خاص طور پر دوسوالات کئے۔ 1۔بابری مسجد کے مسئلہ کا حل کیا ہے۔ 2۔ کشمیر کے مسئلہ کا حل کیا ہے۔ میں نے کہا کہ دونوں ہی مسئلوں کا ایک ہی قابل عمل حل ہے۔ وہ یہ کہ متعلقہ دونوں فریق اسٹیٹس کوپرراضی ہو جائیں۔ ہندوستان کے مسلمان بابری مسجد کی موجودہ حالت پر راضی ہوجائیں اور کشمیری مسلمان کشمیر کی موجودہ حالت پر۔
میں نے کہا کہ اسلام کی تاریخ میں صلح حدیبیہ دراصل اس Stoms Queismکا دوسرا نام ہے۔ اور اس طرح کے نزاعی معاملات میں اسٹیٹس کو کچھ بدلنے کی کوشش کا نتیجہ مزید تباہی کی صورت میں نکلتا ہے۔