Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
7اکتو بر1996
کسی زبان کے سلسلہ میں سب سے اہم چیز معرفت الفاظ ہے۔ اہل زبان کو یہ معرفت الفاظ اپنے آپ حاصل ہوتا ہے۔ وہ جب بولتے یا لکھتے ہیں تو زیادہ شناسی کی بناپر اپنے آپ ان کی زبان وقلم پر ایسے الفاظ آتے چلے جاتے ہیں جو اس موقع کے لیے موزوں ہوتے ہیں۔ مگر غیر اہل زبان کی زبان شناسی اتنی گہری نہیں ہوتی۔ اس لیے کوئی غیر اہل زبان اتنا زیادہ مناسب طور پر الفاظ کا استعمال نہیں کرسکتا۔ یہی خاص وجہ ہے کہ اہل زبان کے درمیان کسی غیر اہل زبان کی تحریری قبولیت کا درجہ حاصل نہیں کرتیں۔
مثلاً ایک ندوی عالم جو دہلی کی ایک یونیورسٹی میں عربی کے استاد ہیں اور عرب ملکوں کا سفر بھی کرچکے ہیں۔ ان سے میں نے پوچھا کہ انوکھا تجربہ (Unique Experience)کی عربی بتائیے۔ انہوں نے کہا کہ خبرۃ فریدۃ۔ لیکن اگر یہی سوال آپ کسی عرب سے کریں تو غالباً اس کا جواب یہی ہوگا کہ: تجربہ فریدۃ۔