Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
21جنوری1996
المجتمع ایک عربی ہفت روزہ ہے جو کویت سے شائع ہوتا ہے۔ اس کے شمارہ 13-16جنوری1996میں نماذج من الحلم ککے عنوان کے تحت کچھ واقعات درج ہیں۔ ایک یہ ہے: شتم رجل الشعبی فقال لہ: ان کنت صادتاً فخفراللہ لی، وان کنت کاذباً مغفر اللہ لک( ایک شخص نے امام شعبی کو گالی دی۔ انہوں نے گالی دینے والے کو جواب دیا کہ اگر تم سچے ہو تو خدا مجھے معاف کرے۔ اور اگر تم جھوٹے ہو تو خدا تمہیں معاف کرے)