Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11فروری1996
سعودی ہفت روزہ المجلہ میں اسرائیل میں مصر کے پہلے سفیر سعد مرتضیٰ کی مذاکرات (یا دداشتیں) چھپ رہی ہیں۔ اس کی تیسری قسط شمارہ10-4فروری1996۔(21-15رمضان1416ھ) میں چھپی ہے۔
اسحاق ناخون پہلا اسرائیلی صدرہے جس نے ستمبر1980میں مصر کا دورہ کیا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اسرائیلی صدر کو قاہرہ کے قصر عابدین میں قرا ہا گیا تھا، ایک تاریخی مسجد کی زیارت کے دوران صدر نے ایک قاری کی قرأت سنی تو خالص مصری آواز میں کہا: احسنتم یا استاذ۔ اسرائیلی صدر نے استقبالی جلسہ میں تصیح عربی میں تقریر کی۔ اس میں مصریوں کو دعوت دی کہ وہ اسرائیل آئیں اور وہاں کے لوگوں سے ملیں۔ صدر نے کہا کہ اگر آپ ہم کو دوست سمجھیں تو دوست دوست سے ملتا ہے۔ اور آپ ہم کو دشمن سمجھیں تو عربی مثل ہے کہ اپنے دشمن کو پہچانو:
اذاکنتم تعتبر وننا اصدقاء خالصدیق یزور صدیقہ واذاکنتم تعتبر وننا اعداء فالمثل العربی یقول اعراف عدوک (صفحہ43)