Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
14دسمبر1996
ظفر جنگ صاحب نے بتایا کہ ان کی رشتہ کی ایک22سالہ خاتون کی شادی کسی صاحب سے طے ہوئی ہے۔ خاتون کو پاکستان سے شائع شدہ اس نکاح نامہ کی تلاش ہے جس میں بہت سی شرائط درج کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ نکاح تفویض کرنا چاہتی ہیں۔ میں نے کہا کہ شادی شدہ زندگی کی کامیابی کا راز شرائط نکاح میں یا نکاح تفویض میں نہیں ہے۔ اس کی کامیابی کا واحد راز ایڈجسٹمنٹ ہے۔ پھر میں نے کہا کہ یہ صحیح ہے کہ شریعت میں نکاح تفویض کی گنجائش رکھی گئی ہے مگر یہ انتہائی استثنا ئی حکم ہے۔ میں نے کہا کہ آپ اپنی ڈائری میں میرے یہ الفاظ لکھ لیں کہ مذکورہ خاتون نے اگر نکاح تفویض گیا تو ان کی شادی کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی۔ وہ یا تو ہمیشہ پریشان رہیں گی یا علیحدگی اختیار کرلیں گی۔