Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
4اگست1996
جامعہ دارالسلام کے چار طلبہ ملاقات کے لیے آئے۔ ایک صاحب نے کہا کہ میں صحافت کے ذریعہ اسلام کی مذمت کرناچاہتا ہوں۔ اس کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے۔ میں نے کہا کہ اسلام کی خدمت کسی صحافت یا غیر صحافت کے ذریعہ نہیں ہوتی۔ اسلام کی خصوصیت صبر اور محنت کے ذریعہ ہوتی ہیں۔ اگر آپ اپنے اندر صبر اور محبت کی صفت پیدا کرلیں تو آپ جہاں بھی رہیں گے آپ کامیاب طور پراسلام کی خدمت کرسکیں گے۔ اور اگر صبر اور محنت کی صفت آپ کے اندر نہیں ہے تو کہیں بھی آپ اسلام کی مفید خدمت انجام نہیں سے سکتے۔