Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
12جنوری1996
علماء نے کہا ہے کہ جو شخص اپنے اہل زمانہ کو نہ جانے وہ جاہل ہے (من لم یعرف اھل زمانہ فھو جاھل) یہ بات ذاتی عمل کے لیے نہیں ہے بلکہ ان لوگوں کے لیے ہے جو دوسروں کے درمیان کام کرنے کے لیے اٹھیں۔ ذاتی عمل کے لیے محدود علم بھی کافی ہے۔ مگر اجتماعی مقاملات پر لکھنے اور بولنے کے لیے لازمی طور پر ضروری ہے کہ آدمی دوسروں کے بارے میں بھرپور واقفیت رکھتا ہو۔ جو اپنے زمانہ کے احوال سے باخبر ہو اس کے لیے مفتی یا قائد بننا سرے سے جائز ہی نہیں۔