Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
9اگست1996
ایک تعلیم یافتہ ہندو نے کہا کہ میں نے سب دھرموں کو پڑھا تو سب کا خلاصہ مجھے ایک ہی ملا۔اس لیے میرے نزدیک مذہبی جھگڑوں کو ختم کرنے کی تدبیر یہ ہے کہ کچھ ودوان لوگ سب دھرموں کو پڑھ کر ان کا ایک خلاصہ تیار کردیں۔ اس کے بعد جھگڑے اپنے آپ ختم ہوجائیں گے۔
میں نے کہا کہ ہمارے یہاں دوسرے زیادہ تعداد میں رجسٹرڈ سیاسی پارٹیاں ہیں۔ ان کے دستور کے مطابق ، ان سب کا مقصد ایک ہے۔ یعنی دیش کی تعمیر کرنا۔ اس کے باوجود ان میں اتنی زیادہ لڑائیاں ہیں کہ قتل تک کی نوبت آجاتی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقصد ایک ہو تب بھی لڑائی ہوتی ہے۔ میں نے کہا کہ لڑائی کا تعلق مذہب سے نہیں ہے۔ مذہب کا نام لینے والوں سے ہے۔ نام لینے والوں کی سوچ درست ہوجائے تو جھگڑے اپنے آپ ختم ہوجائیں۔