Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
17اگست1996
جمعہ کے خطبہ میں خلفاء راشدین کے تذلرہ کے تحت کہا جاتا ہے۔ وعثمان ذی النورین کا مل الحیاء والاقار رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔ اس کے برعکس اگر کوئی امام یہ کہے کہ وعثمان بن عفان الذی فرَّ یوم احدٍ توتمام مسلمانوں کو بتارہیں گے۔ حالانکہ یہ عین وہی الفاظ ہیں جو حدیث کی کتابوں میں ان کی بابت آتے ہیں(مسنداحمد)
ایسے امام کو مارنا بلاشبہ صحیح ہوگا۔ کیوں کہ وہ ہزاروں اچھی باتوں کو چھوڑکر صرف ایک بھڑکانے والی بات کا ذکر کررہا ہے۔ مگر ہمارے اردو اخبارات یہی کام زیادہ برے پیمانہ پر کررہے ہیں۔ مثال کے طور پر میں پچھلے45سال سے اسلام کی علمی خدمت کررہا ہوں۔ مگر اردو اخباروں میں ان خدمات کا کوئی تذکرہ نہیں چھپتا۔ البتہ جابری مسجد کے اشوکو لے کر ہر روز میرے بارے میں مسخ شدہ رپورٹیں شائع کی جارہی ہیں۔
رات حیدرآباد سے ٹیلی فون آیا کہ یہاں کے اردواخبارات میں آپ کے خلاف مسلسل جھوٹی باتیں چھاپی جارہی ہیں۔ عین ممکن ہے کہ یہاں سے آپ کے خلاف کوئی فتویٰ شائع ہوجائے۔