Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15جنوری1996
سہارن پور کے ڈاکٹر شاہد صابری انبیٹھی نے بتایا کہ حکیم انورصاحب (انبیٹھ) گنگوہ میں رہتے ہیں۔ 1991میںایک روز وہ ایک سڑک سے گزررہے تھے۔ اس سڑک کے کنارے پر ایک بندگی کا مزار ہے جو انبیٹھی والے پیر کے نام سے مشہور ہے۔ ہر ایک مقامی ہندو لالہ اشوک بھاردواج جس کا تعلق آر ایس ایس سے ہے وہ مزار کے پاس رکے وہ ادب و احترام کے انداز میں کچھ دیر تک ہاتھ جوڑےہوئے مزار کے سامنے کھڑے رہے اس کے بعد آگے کے لیے روانہ ہوئے۔ کلیم انور صاحب اس ہندو کو جانتے تھے۔ انہوں نے آگے بڑھ کر اس سے کہا کہ لالہ جی، اس قبر والے مسلمان کے سامنے تو آپ ہاتھ جوڑ رہے ہیں۔ مگر عام مسلمانوں کے لیے آپ کٹر دنحن بنے ہوئے ہیں۔ مذکورہ ہندو نے جواب دیا: آپ ان بزرگ جیسے بن جائیے، ہم آپ کے سامنے بھی ہاتھ جوڑنے لگیں گے۔ حکیم شاہد صابری جنہوں نے یہ قصہ بیان کیا ان کا ٹیلی فون نمبر یہ ہے:013292-5229