Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
21مارچ1996
سینٹ سیبس ٹین (Saint Sebastian)ایک مسیحی تھا۔ اس کا زمانہ روسی شہنشاہ ڈایوکلے ٹین (Diocletion)کا زمانہ ہے۔ وہ آدمی فوج میں تھا۔ اس کی تبلیغ نے کچھ فوجی مسیحی بن گئے۔ بادشاہ کو اس کا علم ہوا تو288ء میں روم میں اس کو تیرمارمارکر ہلاک کردیا گیا (IX/13)
قدیم زمانہ میں عام طور پر دنیا میں یہی حالت تھی۔ مگر آج ساری دنیا میں مکمل مذہبی آزادی ہے یہ اہل مذاہب کے لیے اپنے دین کی تبلیغ کا سنہری موقع ہے۔مسیحی مشنریاں اس سے زبردست فائدہ اٹھارہی ہیں۔ مگر موجودہ زمانہ کے مسلمانوں میں دعوت کا شعور موجود نہیں۔ وہ صرف سیاسی ہنگامہ آرائی کے کام سمجھتے ہیں۔ چنانچہ ہر جگہ وہ سیاسی زمانہ کی تحریکیں چلارہے ہیں۔ مگر دعوتی مواقع کو استعمال کرنا ان کے لیے ممکن نہ ہوسکا۔