Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
8جون1996
نواب نھر جنگ (دریاگنج دہلی) نے بتایا کہ ان کی ملاقات بھاجپا کے لیڈر مسٹر ملکانی سے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سید شہاب الدین کو دیکھئے۔ اپنے اگلے ہی پرچہ کا نام انہوں نے مسلم انڈیا (Muslim India)رکھا ہے یہ ہمارے لیے ایک اشتعال انگیز نام ہے۔ ان کو پرچہ کا نام انڈین مسلم رکھنا چاہیے۔ ظفر جنگ صاحب کا بیان ہے کہ انہوں نے یہ بات شہاب الدین صاحب سے کہی تو انہوں نے جواب دیا کہ میں احساس برتری کا شکار ہوں:I suffer from superiority complex
شہاب الدین صاحب داد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اپنی زبان سے یہ بات کہہ دی۔ ورنہ حقیقت یہ ہے کہ موجودہ زمانہ میں سارے مسلمان اسی نفسیاتی پیچیدگی میں مبتلا ہیں۔ تمام مسلمان اپنے کو خیرالامم، خلیفۃ اللہ فی الدرحسنی، امام عالم، خدا کا محبوب گروہ سمجھتے ہیں۔ اس جھوٹے بھرم نے ساری دنیا کے مسلمانوں کو غیر معتدل بنادیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ہر جگہ لڑائی جھگڑے میں مبتلا ہیں۔دنیا جب ان کی برتری کو تسلیم نہیں کرتی تو دنیا کو دشمن اسلام قرار دے کر اس کے خلاف جہاد شروع کردیتے ہیں۔ میرے نزدیک اس سارے معاملہ کا تعلق اسلام سے تو کیا ہوگا، عقل سے بھی اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔