Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
یکم اپریل1996
روس میں کمیونسٹ پھر اپنی سرگرمیاں دکھا رہے ہیں۔ اس پر روس میں ایک باخر بتایا گیا ہے کہ کمیونزم1991میں بند کردیا گیا لیکن کمیونسٹ اس کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں:
Communism may have been closed down in 1991, but the communists simply refosed to leave.
اس سلسلہ میں ماسکو کے انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ پولیٹکل ریسرچ نے ایک سروے رپورٹ شائع کی ہے۔ اس کا خلاصہ ہندوستان ٹائمس (30مارچ1996)میں نقل کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق، اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ سابق کمیونسٹ اداروں کے پاس ابھی بھی کافی دولت ہے اور بڑی بڑی پراپرٹی ہیں۔ اس نے کمیونسٹوں کو زندہ رہنے کا موقع دے رکھا ہے (صفحہ14)
یہی بات خود مسلم تحریکوں کے بارے میں درست ہے۔ خلافت تحریک مرگئی مگر بمبئی کے خلافت اس کے بل پر وہ ابھی تک زندہ ہے۔ حیدرآباد کی اتحادالمسلمین مرگئی مگر اس کے وسیع ہیڈ کوارٹر کے بل پر وہ ابھی تک موجود ہے۔ اس طرح الاخوان المسلمون اور جماعت اسلامی دونوں نظریاتی اعتبار سے ختم ہوچکی ہیں۔ مگر ان تحریکوں کے تحت انہوں نے جو فنڈ اور جائیداد بنائیں اس کی بناپر ان کا ڈھانچہ ابھی تک باقی ہے۔ اس طرح تمام تحریکیں آج بپنے ایسٹبلشمنٹ (Establishment)کے بل پر زندہ ہیں نہ کہ اپنی فکری حیثیت یا اپنی نظریاتی قدروقیمت کے بل پر۔