Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
8دسمبر1996
جب کسی نماز کا وقت آتا ہے اور مؤذن اللہ اکبر کی آواز بلندکرتا ہے تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ اعلان کیا جارہا ہو کہ لوگو، سنبھل جاؤ، کیونکہ خدا کی بڑائی ظاہر ہونے کا وقت آگیا۔ یہ اعلان گویا ایک چیتاونی ہے۔ ان تمام اعلانات سے زیادہ اہم ہے۔ حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز اورہم پر50وقت کے لیے فرض کی گئی تھی۔ پھر انسان کی رعایت کرتے ہوئے اس کو صرف پانچ وقت کردیا گیا۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس اعلان کی اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ ہر روز و شب کے درمیان انسان کو پچاس بار اس سے باخبر کیا جائے۔ مگر انسان ایک کمزور مخلوق ہے اس لیے اس کی رعایت سے اس میں تخفیف کردی گئی۔