Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
یکم اگست1996
آرتھر ملر (Arthur Millar)ایک مشہورامریکی ادیب ہے۔ وہ 1915میںنیویارک میں پیدا ہوئے۔ آج ٹائمس آف انڈیا نے اس کا ایک قول نقل کیا ہے۔ اس نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایک اچھا نیوزپیپر ایک قوم ہے جو خود اپنے آپ سے ہم کلام ہو:
A good newspaper, I suppose, is a nation talking to it self.
نیوز پیپر (اخبار) کی یہ ترویت بالکل درست ہے۔ اگرچہ اس معنی میں ’’اچھا اعتبار‘‘ شاید ابھی تک وجود میں نہ آسکا۔ سرکاری اخبار کو قومی اخبار کہا جاتا ہے حالانکہ وہ حکومت کا نمائندہ ہوتا ہے۔ انفرادی اخبارات اپنے مالکوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ایسا اخبار جس میں قوم اور اخبار دونوں ایک ہوگئے ہوں، شاید ممکن ہی نہیں۔