Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
20دسمبر1996
1967میں جب میں دہلی آیا اس وقت سے برابر میں آل انڈیا ریڈیو میں ٹاک دیتارہا ہوں۔ یہ ٹاک ہمیشہ اس طرح ہوتی تھی کہ میں دس منٹ کی ایک تحریر تیار کرتا تھا اور اس کو وہاں جاکر پڑھ دیتا تھا۔ آج پہلی بار ریڈیو پر ایک زبانی ٹاک دی جس کا عنوان تھا۔ روزہ کی انفرادی اور اجتماعی اہمیت۔ یہ تجربہ خدا کے فضل سے کامیاب رہا۔ اب میرا ارادہ ہے۔ کہ میں تحریر تیار نہ کروں بلکہ زبانی طور پر ٹاک دیا کروں۔ میں نے ریڈیو کے ذمہ دار سے یہ بات کہی تو انہوں نے کہا کہ عام طور پر ہمارا یہ اصول نہیں ہے مگر آپ کو خصوصی طور پر ہم اس کی اجازت دے دیں گے۔