Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
14مئی1996
حدیث میں آیتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لا تشد دواعلی انفسکم فیشدد علیکم فان توما شد دوا علی انفسھم فشد د اللہ علیھم (سنن ابی داؤد278/4)یعنی تم اپنے آپ پر سختی نہ کرو ورنہ تم پر سختی مسلط کردی جائے گی۔ پچھلے لوگوں نے اپنے آپ پر سختی کی تو ان کے اوپر اللہ نے سختی مسلط کردی۔
اس معاملہ کی ایک صورت رہبانیت ہے جو مسیحیوں کے یہاں بعد کے زمانہ میں پیدا ہوئی۔ یعنی عبادات میں شدت پسندی۔ اس کی دوسری صورت سیاست میں شدت پسندی ہے جو موجودہ زمانہ میں مسلمانوں میں پیدا ہوگئی ہے۔ سیاسی اقتدار کو اللہ نے اپنا انعام قرار دیا تھا اور فرمایا تھا کہ اس کا مالک اللہ ہے، وہ اپنی مصلحت کے تحت جس کو چاہتا ہے دیتا ہے۔ مگر موجودہ زمانہ کے انقلابی مسلمانوں نے اپنی خودساختہ تفسیر کے ذریعہ اس کو اپنی ذمہ داری ٹھہرائی کہ وہ ہر جگہ اسلامی اقتدار قائم کریں۔ اس نظریہ کو لے کر ساری دنیا میں قائم شدہ حکومتوں سے ٹکرا گئی۔ اس کے نتیجہ میں زبردست ہلاکت پیش آیا۔ انہوں نے سیاسی شدت پسندی اختیار کی تو اللہ نے بھی ان کے اوپر سیاسی تشدد کو مسلط کردیا۔