Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
2فروری1996
آج ٹائمس آف انڈیا میں ارل آف چیسٹرفیلڈ (Earl of Chester field)کا ایک قول نقل کیا گیا ہے۔ اس نے کہا کہ میں تم کو نصیحت کرتا ہوں کہ تم منٹوں کا دھیان رکھو۔ کیونکہ گھنٹے تو خود اپنا دھیان کرلیں گے۔
I recomenl you to take care of the minister, for hours with take care of themselves.
یہ واقعہ ہے کہ آدمی ابتداءََ صرف منٹوں کو کھوتا ہے۔ مگر آخری نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ گھنٹوں اور دنوں اور مہینوں کو کھونے لگتا ہے۔ یہاں تک کہ اس کے سال کھوئے ہوئے سال بن جاتے ہیں اور اس کی عمر کھوئی ہوئی عمر۔