Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
3جون1996
; جدید عرب تاریخ دانوں کی اکثریت ابن خلدون کو اپنے فکر ونظر اور اسلوب بیان کے اعتبار سے المفاجاۃ التاء یخیۃ کہتی ہے۔ یعنی ایک ایسا شخص جو تاریخ میں غیر متوقع طور پر اچانک پیدا ہوگیا۔ یہ بات بالکل درست ہے۔ آج بھی امت مسلمہ میں بے شمار لکھنے والے لوگ ہیں۔ مگر میرے علم کے مطابق کاتبوں اور مفکروں کی فوج میں کوئی ایک شخص بھی نہیں جو کو اپنی خلدون کے ہم سطح قرار دیا جاسکتا ہو۔ اہل خلدون ایک اوریجنل مفکر اور ایک تخلیقی رائٹر ہے، اور ایسا کوئی آدمی مجھے دوسرا دکھائی نہیں دیتا۔