Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
3مارچ1996
ونوبابھاوے بستر کے بغیر زمین پر سوتے تھے اور اینٹ کا تکیہ لگاتے تھے۔ ان کے جسم پر گاندھی کی دھوتی سے بھی چھوٹی دھوتی ہوتی تھی۔ ان کی والدہ کی ایک معمولی ساڑی تھی۔ اسی کو وہ رات کے وقت اوڑھنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ ونوبابھاوے کو مہاتما گاندھی کا روحانی وارث (Spiritual heir)کہا جاتا ہے۔ مذہب کے بارے میں ان کا فارمولا سرودھرم سمبھاوا (Sarva- Dharma- Samabhava)تھا۔ اس کا مطلب ہے ہر مذہب کے لیے برابر کا احترام:Equal respect for all religions
میں نے ایک تعلیم یافتہ ہندو کے جواب میں کہا کہ گاندھی اور ونوباکا نظریہ ہر مذہب کو یکساں مانتا (Equal recognition) نہیں تھا۔ بلکہ ہر مذہب کو یکساں احترام دینا تھا۔ یہی درست بھی ہے اور یہی قابل عمل بھی۔