Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
16اکتوبر1996
میوات کے سفر میں مولانا شیراحمد الامین نے بتایا کہ مولانا الیاس صاحب کے زمانہ میں ایک غریب میر الور کے علاقہ سے چل کر نظام الدین آیا۔ وہ پیدل ہی آیا تھا اور پیدل ہی واپس گیا۔ جاتے ہوئے مولانا الیاس صاحب نے اس کو پانچ روپیہ دینا چاہا مگر اس نے لینے سے انکار کردیا۔ اس نے کہا: حضرت جی، میرے پاس دینے کو نہیں ہے تو میں تم سے لوں گا بھی نہیں۔
میروں میں وہی انسانی اوصاف تھے جو قدیم عربوں میں تھے۔ اگر ان کے اندر تعلیم کی تحریک چلائی گئی ہوتی تو وہ تعلیم یافتہ ہوکر عظیم قوم بن جاتے۔ مگر مسلم عہد حکومت سے لیکر اب تک یہ ضروری کام ان کے اندر نہیں کیا گیا۔ وہ اپنی جہالت کی بناپر پہلے بھی تو ھمات کا شکار تھے اور آج بھی ھمات کا شکار ہیں۔