Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6نومبر1996
ایک کھونا وہ ہے جب کہ کوئی آدمی سرکشی کرکے ناحق طور پر آپ کی چیز کو آپ سے چھیننے کی کوشش کرے۔ دوسرا کھونا وہ ہے جو براہ راست تقدیر کے تحت پیش آیا ہو۔ دونوں حالتوں کے فرق کو جاننا انتہائی طور پر ضروری ہے۔ تاکہ پہلی صورت میں آدمی اپنے واقعی حق کو اپنے لیے بقرار رکھ سکے۔ اوردوسری صورت میں وہ فیصلہ الہی کو مان کر اپنی طے شدہ محرومی پر راضی ہوجائے۔
کھونا دوقسم کا ہوتا ہے۔ ایک وہ جس کو بدلنا آپ کے اختیار میں ہو۔ اور دوسرا وہ جس کو بدلنا آپ کے اختیار میں نہ ہو۔ دونوں کے فرق کو جاننے ہی میں انسانی ترقی کا راز چھپا ہوا ہے۔