Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
29نومبر1996
حدیث میں ہے کہ جو چپ رہا اس نے نجات پائی (من سمت نجا) اس حدیث کا تعلق انفرادی رویہ سے بھی ہے اور اجتماعی رویہ سے بھی۔ انفرادی زندگی میں اس کا مطلب سادہ طور پر خاموشی ہے۔ اور اجتماعی زندگی میں اس کا مطلب یہ ہے کہ مسائل پر یرشعور سیاست اور ہنگامہ خیز تحریکوں سے اجتناب کیا جائے۔ اجتماعی زندگی میں خاموش سیاست کامیابی کی طرف لے جاتی ہے اور یرشور سیاست صرف تباہی کی طرف۔