Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15اپریل1996
جمیل احمد صاحب مدراسی (جماعت اسلامی ہند) نے کہا کہ اسلام کے تفصیلی مطالعہ کے بعد میں نے یہ سمجھا ہے کہ اسلام ایسا انسان بنانا چاہتا ہے جس کے اندر بے نفسی اور عالی ظرفی ہو۔ یہ نہایت صحیح بات ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جس آدمی کے دل میں اسلام اترے گا وہ اس کو بے نفس اور عالی ظرف بنا دے گا۔ اگر ایسا نہ ہو تو سمجھنا چاہیے کہ اسلام ابھی اس کے دل کے اندر اتراہی نہیں۔