Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
26جون1996
مسٹر ظفر جنگ (دریا گنج) کا بیان ہے کہ انہوں نے سید شہاب الدین صاحب سے کہا کہ آپ کی باتوں میں ہمیشہ بڑائی کا انداز جھلکتا ہے۔ مثلاً آپ نے اپنے ماہانہ پرچہ کا نام انڈین مسلم نہ رکھ کر مسلم انڈیا رکھا ہے۔ہندو اس پر غصہ ہوتے ہیں۔ سید شہاب الدین صاحب نے کہا کہ سنئے میں احساس برتری کا شکار ہوں:I suffer from superiority complex.
میں نے سنا تو میں نے کہا کہ یہ صرف سید شہاب الدین صاحب کی بات نہیں۔ یہ موجودہ زمانہ کے تمام مسلمانوں کی بات ہے۔ ہر ایک کم وبیش احساس برتری کا فریضہ ہے۔ اس مزاج نے ان مسلمانوں سے حقیقت پسندی چھین لی ہے۔ اور جن لوگوں سے حقیقت پسندی چھن جائے وہ لوگوں کے ساتھ معتدل انداز میں نہیں رہ سکتے۔ وہ یہی موجودہ مسلمانوں کے ساتھ ہر جگہ پیش کررہا ہے۔