Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
20جنوری1996
15اگست1947کو ایک طرف بھارت وجود میں آیا اور دوسری طرف پاکستان۔ دونوں بہت اونچی اونچی امیدوں کے ساتھ بنائے گئے تھے۔ مگر دونوں یکساں طور پر تباہ ہیں۔ اس موضوع پر ایک صاحب سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ دونوں ہی جگہ اس المیہ کی ذمہ داری ان لیڈروں پر جاتی ہے۔ بھارت کے لیڈر گاندھی اور نہرو تھے۔ پاکستان کے مفکر اور خالق اقبال اور جناح تھے۔ گاندھی اور نہرو نے یہ غلطی کی کہ انہوں نے تعلیم پر آزادی کو مقدم کیا۔ دوسری طرف اقبال اور جناح کی بھول یہ ہے کہ انہوں نے اسلامی تربیت سے پہلے زمینی خطہ حاصل کرنے کا مقصد ہی بتایا۔
اس طرح دونوں قیادتوں کی مشترک غلطی یہ ہے کہ انہوں نے نقطۂ آغاز کے بجائے نقطۂ اختتام سے اپنی سفر شروع کرنا چاہا۔ اور جب بھی ایسا کیا جائے گا تو ناکامی یقینی ہوگی۔ اصول ذاتی اور اجتماعی دونوں ہی معاملات کے لیے یکساں طور پر درست ہے۔